MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی ارکان نے استعفے قبول نہ کرنے کیلیے اسپیکرکےپاؤں پکڑے ہوئے ہیں، بلاول بھٹو

1 205

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) چئیرمین پیپلز پارٹی اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان نے استعفے قبول نہ کرنے کیلیے اسپیکر کے پاؤں پکڑے ہوئے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وقت آتا ہے تو شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک بھی غائب ہوجاتے ہیں۔ پی ٹی آئی والے پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کریں۔

- Advertisement -

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ اگر 6 ماہ عمران خان کی حکومت نہیں رہتی تو کیا مسئلہ ہے۔ عمران خان کی دوبارہ انتخابات کی ضد پوری نہیں ہوگی۔ عمران خان کی سیاست ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔ جھوٹ، نفرت جلاؤ گھیراؤ کی سیاست ملک کو نقصان پہنچاتی ہے۔سیلاب سے پہلے نالائق نااہل وزیراعظم کو نکالنا خوش قسمتی تھی۔ عمران خان نے بطور وزیراعظم ایک مرتبہ بھی سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ نہیں کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ایم کیوایم سے اختلافات رہے ہیں اور آگے بھی ہوں گے لیکن ہمیں مل کر کام کرنے کی کوشش کرنا چاہیے۔ ہم ایم اکیوایم سے معاہدے کے تحت چلنا چاہتے ہیں۔ ان کے ساتھ جوبھی مسائل پران پر بیٹھ کر بات کرنے کو تیار ہیں۔ بلدیاتی انتخابات میں تاخیرسے انتظامی امور متاثرہوتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] کے دورے میں وزیر خارجہ و پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ننگے پیر بچوں کے ساتھ تصویر موضوع بحث بن […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.