MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کابینہ نے ادویات کی قیمتوں میں 30 فی صد کمی کی منظوری دیدی

1 201

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وفاقی کابینہ نے ادویات کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کی منظوری دے دی۔

ترجمان وزارت صحت کے بیان کے مطابق وفاقی کابینہ نے 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔ زیادہ ترادویات کی قیمتوں میں 30 فیصد کمی ہوئی ہے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ بلڈ پریشر، کینسر اور آنکھوں کی بیماریوں میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ مختلف بیماریوں میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کی جانب ایک اور قدم ہے۔
وفاقی وزیرصحت کا مزید کہنا تھا کہ 54 نئی ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ یہ نئی ادویات کینسر اور مختلف بیماریوں میں استعمال ہوں گی۔ماضی میں پی ٹی آئی کی حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں 700 فیصد تک اضافہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ڈریپ میں میرث اور شفافیت کے نظام کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہیں۔عوام کی فلاح وبہبود کیلئے معیاری ادویات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز)ملک میں ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا امکان ہے، وزارت صحت اور ڈریپ نے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.