فٹبال کی دنیا کے سپرسٹار کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب پہنچ گئے
ریاض (مسائل نیوز) پرتگال سے تعلق رکھنے والے فٹبال کی دنیا کے سپرسٹار کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب پہنچ گئے۔ عرب نیوز کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو پرائیوٹ جہاز میں اپنی فیملی اور معاونین کے ساتھ سعودی دارالحکومت ریاض پہنچے جہاں آج بروز منگل 3 جنوری کو شام 7 بجے مقامی وقت اُن کے اعزاز میں مرسول پارک میں 2 گھنٹے کی استقبالیہ تقریب ہوگی جہاں وہ النصر کلب سے کھیلنے کے معاہدے پر دستخط کریں گے، اس کے بعد کرسٹیانو رونالڈو پریس کانفرنس اور اپنے مداحوں سے خطاب بھی کریں گے، اس تقریب کو کئی ٹی وی چینلز سے نشر کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں النصر کلب سے معلوم ہوا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی فیملی چند روز ریاض کے معروف ہوٹل میں قیام کریں گے اور جلد ہی ان کے لیے رہائش کا باقاعدہ انتظام کردیا جائے گا جب کہ کرسٹیانو رونالڈو کے النصر کلب سے معاہدے کے اعلان کے بعد سے النصر ایف سی کی سوشل میڈیا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر صارفین کی تعداد ساڑھے تین ملین سے زائد ہوچکی ہے، معروف فٹبالر کے سعودی کلب سے معاہدہ کا اعلان سامنے آنے کے تقریباً 24 گھنٹے کے اندر ہی 25 لاکھ سے زائد صارفین نے النصر ایف سی کلب کے اکاؤنٹ کو فالو کیا، اکاؤنٹ کے فالوورز میں 400 فیصد اضافے سے ثابت ہوتا ہے کہ پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانورونالڈو کے پرستار انہیں ہر جگہ فالو کریں گے۔
بتایا گیا ہے کہ 37 سالہ کرسٹیانو رونالڈو معاہدے کے تحت ڈھائی سال سعودی کلب کے لیے کھیلیں گے جس کے بعد وہ بطور سفیر خدمات سرانجام دیں گے، اسٹار فٹبالر کے معاہدے کی رقم میں وقت گزرنے کے ساتھ اضافہ بھی کیا جائے گا جوکہ مجموعی طور پر تقریبا 200 ملین یوروز ہوگی، اس معاہدے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔
[…] نیوز) اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی سعودی عرب پہنچتے ہی زبان پھسل گئی۔غیرملکی میڈیا کے […]
[…] نیوز)اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے ریاض میں سیر سپاٹے ، تصاویر شیئر کر دیں ۔ تفصیلات کے […]
[…] آباد(مسائل نیوز)سعودی عرب کی فٹ بال ایسوسی ایشن نے منگل کوکہا ہے وہ کلب ورلڈ کپ کے اگلے […]
[…] نیوز) فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈ نے زلزلے میں والد کو کھودینے والے شامی بچے کی خواہش […]