حکمران دیانت داری سے عوام کو انکے حقوق دے دیں،مولانا ہدایت الرحمان
کوئٹہ(ویب ڈیسک)حق دو تحریک کے قائد جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ اہل بلوچستان کی تحریک حق دو میں اہل کراچی نے بھر پور ساتھ دیا انشاءاللہ کراچی اوربلوچستان کے مظلوم عوام حکمرانوں سے جائز آئینی حقوق چھین لیں گے ۔حکمران دیانت داری سے عوام کو انکے حقوق دے دیں حکمرانوں کی بے حسی غفلت وکوتاہی وبدعنوانی کی وجہ سے عوام پریشان بدحال اور مشکلات غربت وبے روزگاری کاشکارہیں ۔
- Advertisement -
بے حس غافل حکمرانوں اور سودساختہ بااختیار قوتوں کی وجہ سے بلوچستان اورکراچی سمیت ملک بھر کے عوام مشکلات بے روزگاری اورپریشانی کے شکار ہیں ۔گوادر کے عوام کی طرح دیگر عوام بھی ساتھ دیںتوانشاءاللہ حکمرانوں کوغفلت ونیندسے بیدار کرکے حقوق دینے پر مجبور کریں گے ۔کراچی کے عوام بھی بیدار ہوئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے کراچی میں حق دوکراچی کے سلسلے میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ بلوچستان کے غیرت مند عوام مزید زیادتی ،ظلم وجبر برداشت نہیں کریگی
حق دو تحریک کے ذریعے بلوچستان میںظلم وجبر ختم اور منشیات کے کاروبار کرنے والوں کا گیراتنگ کریں گے ۔منشیات فروشوں کو ملک کے حکمرانوں او رسودساختہ بااختیار طبقوں کی آشیر باد حاصل ہے مالی مفادات کیلئے کچھ لوگ ہماری نسلوں کو تباہ اور انسانیت کے دشمن بنے ہوئے ہیں ۔گوادر کے عوام جاگ گیے ہیں انشاءاللہ بلوچستان کے دیگر علاقوں کے عوام بھی بیدار ہوں گے اور حق دوتحریک کا ساتھ دیکر نام نہاد نعرے وعوے کرنے والوں کو مستر دکریں گے ۔کئی دہائیوں سے بلوچستان کے وسائل ہڑپ کیے جارہے ہیں اور اس جرم میں سب کے سب برابرکے شریک ہیں ۔
[…] میں غیر یقینی معاشی و سیاسی صورتحال، مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان لاکھوں نوجوان رزق کی تلاش میں سمندر پار چلے گئے۔روزگار […]