جان ابراہم کوبھی کورونا ہوگیا
ممبئی(ویب ڈیسک ) بالی وڈ اداکار جان ابراہم اوران کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت ا گیا۔اداکار جان ابراہم اوران کی بیوی پریا رنچل کا کورونا ٹیسٹ مثبت ا گیا۔
- Advertisement -
جان ابراہم نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کورونا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کی 3 دن قبل کورونا سے متاثرشخص سے ملاقات ہوئی تھی۔جان ابراہم کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ پریا رنچل میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔
وہ اوران کی بیوی گھرپرقرنطینہ میں ہیں۔دونوں میں کورونا کی معمولی علامات ہیں۔جان ابراہم نے لوگوں سے احتیاطی تدابیراختیارکرنے کی اپیل بھی کی۔