MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

برطانیہ: لندن جانے والی ٹرین حملے کی زد میں آ گئی

0 42

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لندن (مسائل نیوز)لندن جانے والی ایک ٹرین میں چاقو کے حملے کے نتیجے میں 10 افراد شدید زخمی ہو گئے، جن میں سے 9 کی حالت سنگین ہے۔

برطانیہ کی ٹرانسپورٹ پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے اسے “اہم واقعہ” قرار دیتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حملے کے محرکات اور مکمل حالات معلوم کیے جا سکیں۔

واقعے کے بعد کاؤنٹر ٹیررازم پولیس بھی تحقیقات میں شامل ہو گئی ہے۔

- Advertisement -

حملہ ڈونکاسٹر سے لندن کنگز کراس جانے والی ٹرین پر ہنٹنگڈن کے قریب پیش آیا۔ ہنگامی خدمات، مسلح پولیس اور ایئر ایمبولینسز نے فوری طور پر پہنچ کر واقعے کو کنٹرول کیا۔

برطانوی وزیر اعظم کئیر اسٹارمر نے واقعے پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے لیے اپنی ہمدردیاں پیش کیں۔

ٹرین آپریٹر لندن نارتھ ایسٹرن ریلوے (LNER) نے بھی مسافروں کو سفر سے گریز کرنے کی ہدایت دی کیونکہ واقعے کی وجہ سے سروس میں شدید خلل پیدا ہوا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.