MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آج اتوار 2 نومبر 2025! سونے کی قیمتوں میں کمی، خرید و فروخت سے نئی قیمتیں جان لیں

0 118

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں یکم نومبر کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ ہفتے کے روز فی تولہ سونا 1 ہزار 600 روپے اور فی تولہ چاندی 65 روپے سستی ہو گئی جس سے مارکیٹ میں مجموعی طور پر گراوٹ کا تاثر نمایاں ہوا ہے۔

آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی یکم نومبر 2025 کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1 ہزار 600 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 22 ہزار 562 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونا 1 ہزار 372 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 62 ہزار 278 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

- Advertisement -

اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں بھی 1 ہزار 257 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 32 ہزار 100 روپے مقرر کی گئی ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا تسلسل برقرار رہا۔ فی تولہ چاندی 65 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 127 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 56 روپے کمی کے بعد 4 ہزار 395 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

عالمی صرافہ منڈی میں بھی منفی رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 16 ڈالر کمی کے ساتھ 4 ہزار 2 ڈالر کی سطح پر آگیا جبکہ فی اونس چاندی کی قیمت میں 0.62 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے اثرات پاکستانی مارکیٹ پر بھی واضح طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.