MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وفاقی حکومت نے اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

0 286

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاق نے مدعی مقدمہ ایف آئی اے کے تکنیکی افسر انیس الرحمان کے ذریعے عدالت میں درخواست دائر کی۔ وفاقی حکومت کی درخواست میں سینیٹر اعظم سواتی کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ اسپیشل جج سینٹرل نے اپنے اختیارات سے تجاوز کر کے اعظم سواتی کو ضمانت دی اور پیکا 2016 کے علاوہ دیگر دفعات میں بھی ضمانت دے دی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسپیشل جج سینٹرل کا فیصلہ غیر قانونی قرار دے کر ضمانت کا حکم واپس لیا جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں متنازع ٹویٹ کیس میں اعظم سواتی کی اسپیشل کورٹ سے ضمانت منظور ہوئی تھی۔
اسپیشل جج سینٹرل راجہ آصف نے دس لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔عدالت نے اعظم سواتی کو پاسپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی۔اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ضمانت کا تحریری فیصلہ بھی جاری کیا۔اسپیشل جج سینٹرل راجہ آصف محمود نے 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ بغاوت پراکسانے کی دفعات کے تحت کیس میں مزید انکوائری کی ضرورت ہے،ٹرائل میں شواہد ریکارڈ کرنے کے بعد ثابت ہوگا کہ پٹیشنر کا ٹویٹ کرنے کا مقصد اور ارادہ کیا تھا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کی عمر 74سال ہے اور کوئی سابقہ مجرمانہ ریکارڈ نہیں اس لیے اعظم سواتی کی 10 لاکھ روپےکے مچلکوں پر ضمانت منظورکی جاتی ہے۔اعظم سواتی اپنا اصل پاسپورٹ تاحکم ثانی عدالت میں جمع کرائیں۔بعد ازاں تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا،اعظم سواتی کو ضمانت ملنے پر جیل سے رہا کیا گیا۔ قبل ازیں 17 اکتوبر کو جسمانی ریمانڈ میں مزید ایک روز کی توسیع کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اعظم خان سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا تھا جس کے فوری بعد ان کے وکلا کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کی گئی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.