کوئٹہ میں دی وائس آف وزرڈ اکیڈمی کے اور اے بی نیوز کی جانب سے بلوچستان آئیڈیل تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
بلوچستان آئڈل سیزن ون میں مختلف سکول، کالجز اور یونیورسٹی کے طلباء نے تقریری مقابلہ میں حصہ لیا اور فنکاروں نے

اپنے آواز سے شائقین کو لطف اندوز کیا
کوئٹہ(مسائل نیوز )بلوچستان آئیڈل سیزن ون کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریری مقابلہ، اسٹالز ایگزیبیشن اور فنکاروں نے حصہ لیا۔ایونٹ میں چیف گیسٹ سب انسپیکٹر ہیرا اعظم ،مہمانان خاص مس آختر صاحبہ صدر بلوچستان اولمپکس ایسوسیشن،ریسرچ آفیسر منصور احمد، گلوکارہ زیمل زیبی،میڈم نازیہ احمد، سردار وحید کاکڑ،میم عروج خان،میڈم دیدار بلوچ،آرجے عاصم، نعیم شاہ زرمل اور دیگر نے شرکت کی۔
ایونٹ میں تقریری مقابلے پلواشہ پہلی پوزیشن ،طوریال خان دوسری اور تیسری پوزیشن جاوید خان نے لی۔ اسٹالز میں دوسری پوزیشن ایمن اور پہلی پوزیشن ماہ نور بلوچ نے لی۔ایونٹ میں سب انسپیکٹر ہیرا اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نوجوانوں میں بے تحاشہ ٹیلنٹ ہے

اس طرح کے ایونٹ کے انعقاد پر اے بی نیوز کوئٹہ اور دی وائس آف وزرڈ اکیڈمی کے ٹیم کو سراہا اور کہا کہ ہر انسان جب کسی بھی مقام تک پہنچتا ہے اسکے پیچھے کسی نہ کسی کا ہاتھ ہوتا ہے آج میں اس مقام پر ہو ان سب کے پیچھے میرے والد محترم اور والدہ صاحبہ کا بہت اہم کردار ہے
- Advertisement -

مزید یوتھ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہماری نوجوان اگر اپنا ٹریک پکڑ لیں وہ اپنی منزل تک آسانی سے پہنچ سکتی ہے ہماری اکثریت نوجوانوں کو ان کے منزل کا پتہ نہیں ہوتا وہ بہت سے ایکٹیویٹیز میں اپنے آپ کو مشغول کر دیتے ہیں اور ان کا جو مقصد ہے وہ ان سے دور ہوتا جاتا ہے۔بلوچستان کے بچوں میں بہت ٹیلنٹ ہے بس ان کو اپنے گولز کا پتہ ہونا چاہئے کہ وہ کس چیز میں انٹرسٹ رکھتے ہیں۔ایونٹ میں میم دیدار بلوچ اور مس آختر صاحبہ نے بھی دی وائس آف وزرڈ اکیڈمی کے ڈائریکٹر امین بڑیچ کو سراہا اور خواتین کے لئے ایسے پلیٹ فارم پر ساتھ دینے کی

یقین دہانی کرائی کہ ہماری جس جگہ بھی خواتین یا نوجوانوں کو ضرورت پڑی ہم اپنی خدمات پیش کرتے رہے گے۔ ایونٹ کے اختتام پر سب انسپیکٹر ہیرا اعظم، امین بڑیچ ،عروج خان اور سراد وحید کاکڑ نے اسٹالز ایگزیبیشن کے آنرز، تقریری مقابلہ میں حصہ لینے

والے اور آرگنائزنگ ٹیم میں شیلڈ اور انعامات تقسیم کئےتقریری مقابلہ میں پہلی پوزیشن پر آنے والی پلواشہ کو پانچ ہزار اور دوسرے پوزیشن پر آنے والے طوریال خان کو تین ہزار کا انعام سے نوازہ گیا۔گلوکارہ کو پرفارمنس پر ملنے والی رقم انہوں نے بلوچستان آئیڈیل سیزن ون میں ڈانس پرفارمنس کی ٹیم کرشنا اور ان کے ٹیم کو اپنی طرف سے انعام دیا۔

شائقین کا ذیمل زیبی کے اس انداز سے یوتھ کو سراہنے پر سلام پیش کی۔ہمارے بلوچستان کی یوتھ کا ہمیشہ یوتھ کو پروموٹ کرنے میں اہم کردار رہا ہے ۔
[…] نیوز) چین کے ایک نوجوان فنکار درختوں کے تنے کے ایک حصے کو کچھ اسطرح رنگتے ہیں کہ وہ پس […]