MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران نیازی کو اتوارکو بھی ضمانت مل گئی

0 314

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز) ‘عمران نیازی کو اتوارکو ضمانت کیسے مل گئی، کیا یہ سہولت دیگر پاکستانیوں کیلئے بھی ہوگی؟، رہنما پیپلزپارٹی اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہےکہ عمران نیازی کو عدالتوں سے اتوارکے روزبھی ضمانت مل گئی،کیا یہ سہولت دیگر پاکستانیوں کے لیے بھی موجود ہوگی۔
ایک بیان میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی تقریروں میں کہتے ہیں کہ وہ گرفتاری سے نہیں ڈرتے، پھر پنجاب،کے پی پولیس کے پیچھے کیوں چُھپ رہے ہیں۔خیال رہےکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔
عمران خان کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کی منسوخی اور حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست ڈاکٹر بابر اعوان کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی تھی۔

- Advertisement -

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو 10 ہزار روپےکے مچلکے جمع کرانے اور عمران خان کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے 7 اکتوبر تک ان کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.