MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ویسٹ انڈیز میں موجود پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر اعظم خان کو ویسٹ انڈیز میں انوکھے انداز میں شادی کی پیشکش

0 1,101

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چاگورمس (مسائل نیوز)ویسٹ انڈیز میں موجود پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر اعظم خان کو انوکھے انداز میں شادی کی پیشکش ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اعظم خان کیریبیئن پریمیئر لیگ میں باربا ڈوس رائلز کی نمائندگی کی اور فائنل میں شاندار کھیل پیش کیا ، ایک میچ کے دوران ایک لڑکی نے قومی کرکٹر کو انوکھے انداز میں شادی کی پیشکش کی جس کی تصویر کرکٹر کی ٹیم بارباڈوس رائلز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکی سٹیڈیم میں پوسٹر اٹھائے کھڑی ہے جس پر لکھا ہے کہ “میری بہن چاہتی ہے کہ میں آپ کو اس کا بہنوئی بنا دوں”۔

- Advertisement -

تصویر شیئر کرتے ہوئے بارباڈوس رائلز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ہی اعظم سے سوال بھی کیا گیا کہ ‘کیا کہتے ہو اعظم بھائی؟’اس سے قبل ٹیم کے اسی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اعظم خان کے گانے کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی تھی،خیال رہے کہ گزشتہ روز کیریبئن پریمیئر لیگ کے فائنل میں اعظم خان نے 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 51 رنز کی اننگز کھیلی تھی تاہم ان کی ٹیم ٹرافی اپنے نام نہ کر سکی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.