MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پنجاب کابینہ نے احساس راشن رعایت پروگرام کی منظوری دے دی

0 356

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) پنجاب کی صوبائی کابینہ نے احساس راشن رعایت پروگرام کی منظوری دے دی، جس کے تحت صوبے کے عوام کو آٹے، دال، گھی یا کوکنگ آئل پر40 فیصد تک رعایت ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا کہ پنجاب کابینہ نے 100 ارب روپے کے احساس راشن رعایت پروگرام کی منظوری دےدی ہے، جس سے 80 لاکھ گھرانے مستفید ہوں گے جنہیں آٹے، دال،گھی یا پکانے کے تیل پر 40 فیصد تک رعایت ہوگی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کیو آر کوڈ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج سے رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے، جو گھرانے اس پروگرام سے مستفید ہونا چاہتے ہیں وہ اس کیو آر کوڈ کو سکین کرکے اپنی رجسٹریشن کروائیں اس کے علاوہ کریانہ دکاندار بھی رجسٹریشن کروائیں جب کہ جو دکاندار پہلے سے پروگرام میں شامل تھے ان کو دوبارہ رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہے، دکانداروں کو ہر سبسڈی سیل پر 8 فیصد کمیشن اور ہر سہ ماہی میں قرعہ اندازی کے ذریعے قیمتی انعامات دیئے جائیں گے۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں غریب و مستحق افراد کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اس وقت کی حکومت کی جانب سے تاریخی سبسڈی پروگرام “احساس راشن” کا اجراء کر دیا گیا تھا جس کے ذریعے 2 کروڑ خاندانوں کے مستفید ہونے کی منصوبہ بندی کی گئی ، جنہیں آٹا، دالوں اور گھی اور کھانے کے تیل کی خریداری پر ماہانہ سبسڈی کی مد میں 1000روپے ریلیف فراہم کیا گیا، پاکستان تحریک انصاف حکومت کے منصوبے احساس راشن پروگرام کے لیے 4 کروڑ افراد نے درخواستیں جمع کروا ئیں جب کہ مجموعی طور پر 1 ملین افراد کامیابی سے اس پروگرام کے لیے رجسٹرڈ ہو ئے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.