MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مقامی مارکیٹس میں منگل 2 ستمبر کو فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

0 62

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس نے اس قیمتی دھات کو تاریخ کی بلند ترین سطحوں تک پہنچا دیا ہے۔آج مقامی مارکیٹس میں آج تولہ سونا 3 لاکھ 70 ہزار 700 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے اور یہ قیمتیں سہہ پہر 3 بجے تک کارآمد ہونگے جس کے بعد آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن نئے ریٹس جاری کرے گا۔

- Advertisement -

منگل 2 ستمبر 2025 کو پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں نے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3,300 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے نتیجے میں یہ قیمت 370,700 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت میں 2,829 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 317,815 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

سونے کی قیمتوں میں یہ اضافے عوامی سطح پر گہری توجہ کا مرکز بن گئے ہیں کیونکہ زیادہ تر لوگ سونا سرمایہ کاری کے لیے ترجیح دیتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، امریکی ڈالر کی قدر میں کمی اور بین الاقوامی سود کی شرحوں میں ممکنہ کمی کی خبریں سونے کی بڑھتی ہوئی طلب کی بڑی وجہ ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.