MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پورے خاندان نے کبھی گائے کا گوشت نہیں کھایا، سلمان خان کے والد کا انکشاف

0 82

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی(مسائل نیوز)بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے خاندان نے کبھی گائے کا گوشت نہیں کھایا۔

ماضی کے مشہور اداکار، فلم پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر سلیم خان نے ایک حالیہ گفتگو میں کہا کہ ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں۔

- Advertisement -

اپنے خاندان کے کبھی بھی بیف نہ کھانے کی وجہ بتاتے ہوئے سلیم خان نے کہا کہ ان کے خاندان میں ہمیشہ سے یہ روایت ہے کوئی بھی گائے کا گوشت نہیں کھاتا اور ہندو تہوار بھی جوش و جذبے کیساتھ منائے جاتے ہیں جبکہ مسلم تہوار بھی منائے جاتے ہیں۔

سلیم خان نے بتایا کہ جب وہ اندور میں پیدا ہوئے اس زمانے سے آج تک پورے خاندان نے مسلمان ہونے کے باوجود کبھی بھی بیف نہیں کھایا کیونکہ وہ اور ان کا خاندان ہر مذہب کا احترام کرتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.