MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان کے عوام امداد اور انصاف کے منتظر

0 227

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تحریر : عصمت اللہ شاہ مشوانی

- Advertisement -

جیساکہ گزشتہ ایک مہینے سے مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے 8 اگست تک جاسکتا ہے۔ بارشوں سے بلوچستان کے اکثر علاقوں میں سیلابی ریلے آئے جس سے یہاں کے عوام کو بہت زیادہ جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑھا سیلابی ریلوں سے اب تک تقریباً 200 سے زاہد افراد جن میں بچے اور خواتین شامل ہے جان کی بازی ہارگئے، ہزاروں گھر منہدم ہوگئے لاکھوں لوگ بے گھر ہوگئے ، زراعت تباہی کا شکار ہوچکا ہے ، ہزاروں بھیڑ / بکریاں اور دیگر مویشی بھی مر چکے ہے۔
گزشتہ روز ضلع کوئٹہ کے سب پنجپائی میں بھی سیلابی ریلہ مختلف علاقوں میں آیا جس سے سب سے زیادہ نقصانات کلی مشوانی ٹاون میاں خانزئی میں ہوئے، جمعہ کے روز 4 گھنٹے مسلسل بارش اور ژالہ باری کے بعد یہاں کے تمام مکانات منہدم ہوگئے جبکہ صرف کلی کا مسجد محفوظ رہا خوش قسمتی سے یہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تمام لوگ کھلے آسمان تلے زندگی گزار رہے تھے وہاں کے لوگوں نے حکومت سے فوری امداد اور خوراک کی اپیل کی۔ جمعہ کو سہ پہر تین بجے اچانک شدید بارش اور ژالہ باری شروع ہوا جس کے سبب تمام مکانات منہدم ہوگئے تاہم علاقے کے لوگوں نے گھروں سے خواتین اور بچوں کو نکال لیا پورے گاوں میں صرف ایک مسجد محفوظ رہا پورا گاوں سیلابی پانی کا نذر ہوگیا علاقے کے مشر ملک اسرار خان مشوانی نے کہا کہ میں نے اس وقت فوراً وزیراعلیٰ بلوچستان ، چیف سیکرٹری بلوچستان ، ڈسٹرک کوئٹہ ایڈمنیسٹریشن اور دیگر اداروں سے اپیل کی کہ وہ پنجپائی کلی مشوانی ٹاون میاں خانزئی میں جو عوام کھلے آسمان تلے زندگی گزار رہے ہیں انہیں خوراک ، ٹینٹ اور ادویات فوری طور پر پہنچادیں تاکہ انہیں ریلیف مل سکے۔
اور کل بروز اتوار جب میں نے خود اپنے آبائی گاؤں پنجپائی کا روخ کیا اور وہاں مشوانی ٹاون میاںخانزئی کے سربراہ نے مجھے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں دو روز قبل شدید بارشوں سے پورا گاوں مہندم ہوا۔ جس سے کلی کے لوگوں کو کروڑوں روپے کا مالی نقصان ہوا ہے ، زراعت تباہی کا شکار ہوگیا آج صبح سے اچانک بچوں اور خواتین کو بخار / ہیضہ اور آنکھوں کی بیماریاں پوٹ پڑی انہوں نے کہا کہ میں نےصوبائی وزیر صحت ، سیکرٹری صحت سے اپیل کی کہ پنجپائی کی متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر محکمہ صحت کی ٹیمیں بیج دیں تاکہ وبائی امراض پر قابو پایا جاسکیں. اطلاع ملنے کے فوراً بعد پی پی ایچ آئی کوئٹہ ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر ریحان بلوچ کی ہدایت پر ایمبولینس / میڈیسن اور اُن کا ڈاکٹر مقصود اپنے باقی سٹاف کے ساتھ بروقت پہنچ گئے متاثرہ تین کلیوں میں سینکڑوں مریضوں کا چیک اپ کیا اور میڈیسن تقسیم کی۔ کلی کے سربراہ ملک اسرار خان مشوانی سے مزید سوالات کرنے پر انہوں نے کہا کہ اِس مشکل کی گھڑی میں میرے قبیلے سید مشوانی اور اس علاقے میں موجود دیگر اقوام ، سماجی کارکنان اور خاص کر سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف ساراوان ممبر صوبائی اسمبلی نواب محمد اسلم رئیسانی جو کہ دوسرے حلقے سے منتخب اور تعلق رکھتے ہے نے تحصیلدار مستونگ اکرم حریفال ، ڈی سی مستونگ ، اے سی کرگاپ نے یہاں خود آہ کر ہمارے ساتھ راشن اور خیموں کی شکل میں تعاون کیا۔ ڈی سی کوئٹہ شہک بلوچ نے سیلابی ریلے کے 20 گھنٹوں بعد کلیوں کا دورہ کیا پہلے روز کچھ راشن اور خیمے تقسیم کئے۔ اس کے بعد آج کے دن دوبارہ ڈی سی کوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایت پر اے سی کوئٹہ صدر نقیب اللہ کاکڑ نے ہیلتھ ٹیم کے ساتھ مشوانی ٹاون میاں خانزئی ، کلی مہاجر ، کلی محمد حسنی کا خصوصی دورہ کیا اور ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کی۔ اے سی نقیب اللہ کاکڑ نے قبائلی و سماجی رہنماء حاجی عبدالقدوس مشوانی ، شاہ زاہد مشوانی ، عصمت اللہ شاہ مشوانی ، ڈاکٹر سمیع ناصر مشوانی ، ڈاکٹر رحمت مشوانی ، عبدالقیوم مشوانی اور دیگر کی نگرانی میں کلیوں کے مستحقین میں راشن اور خیمے تقسیم کئے اور سید مشوانی قبیلے کے نوجوانوں کو علاقے کے نقصانات سے آگاہ کیا اور ہر وقت علاقے کے عوام کی خدمت کرنے کا وعدہ کیا۔ کلی کے سربراہ ملک اسرار خان مشوانی نے کہا کہ اُن تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہو جنہوں نے اس مشکل کی گھڑی میں ہمارا ساتھ دیا۔ تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں کے منتخب نمائندگان نے ابھی تک میرے کلی کا رخ نہیں یہاں کے ایم این اے NA-264 سے منتخب جمعیت علماء اسلام کے مولانا عصمت اللہ صاحب ہے اور یہاں کا ایم پی اے PB-24 سے منتخب عوامی نیشنل پارٹی کے ملک نعیم خان بازئی ہے جو اپنے آپ کو علاقے کے غمخوار کہتے ہے مگر حقیقت اس کے برعکس ہے یہ لوگ انسانوں کو حیوان سمجھ بیٹھے ہے اور اس کے ساتھ ساتھ پنجپائی میں جتنے بھی سیاسی پارٹیاں ہے اُن کا کوئی بھی لیڈر ہمارے ساتھ تعاون کرنے نہیں پہنچا ملک صاحب نے سختی سے مجھے کہا کہ ہمیں اس وقت امدادی تعاون کی ضرورت ہے ناکہ سوشل میڈیا کیلئے فوٹو سیشن وغیرہ کی۔ مزید انہوں نے کہا کہ پورے بلوچستان میں جہاں لوگ متاثر ہوئے ہے اُن کو اِس وقت مالی امداد کی اشد ضرورت ہے ایک طرف لوگ اپنے پیاروں کے غم میں مبتلا ہیں تو دوسری طرف مالی نقصانات اتنے ہوئے ہے کہ لوگوں کو رات گزارنے کیلئے چھت تک میسر نہیں لوگ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔
بلوچستان میں سیلابی ریلوں سے نقصانات کا تفصیلی جائزہ لینے کیلئے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ہفتے کے روز ہیلی کاپٹر کے ذریعے مختلف علاقوں کا ہوائی دورہ کیا اور کئی علاقوں میں جاکر لوگوں سے مالاقاتیں کی اور مالی امداد دینے کا وعدہ بھی کیا۔ آج بروز پیر وزیراعظم پاکستان سیلانب سے متاثرہ دیگر علاقوں کا دورہ کرنے کوئٹہ پہنچ گئے۔ مختلف متاثرہ علاقوں کی طرح پنجپائی کے عوام بھی منتظر ہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ہمارے علاقے پنجپائی آہ کر ہمیں ریلیف دے تاکہ ہم اپنے گھروں کو دوبارہ آباد کرسکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.