وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے ضلع لسبیلہ میں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار
کوئٹہ (مسائل نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ضلع لسبیلہ میں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ حادثہ انتہائی افسوسناک ہے جس میں ہم نے اپنے بہترین افسر کھو دیے حادثے میں کور کمانڈر 12کور لیفٹینٹ جنرل سرفراز علی ڈی جی کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد حنیف برگیڈئیر محمد خالد میجر سعید احمد میجر طلحہ منان اور نائیک مدثر فیاض کی شہادت قومی سانحہ ہے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ لیفٹینٹ جنرل سرفراز علی ایک باصلاحیت اور دلیر سپاہی نفیس شخصیت کے مالک اور ایک بہترین دوست تھے جنہوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ قومی فریضہ کی ادائیگی میں جان کا نزرانہ پیش کیا شہداء کی یاد ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی وزیراعلیٰ نے کہا کہ انکے لیے حادثے کی اطلاع ناقابل یقین تھی ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد ملک کا سرمایہ اور قوم کا فخر تھے شہداء کا شمار پاک فوج کے بہترین افسران میں ہوتا تھاوزیراعلیٰ نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں قیمتی جانی نقصان قومی سانحہ ہے جس پر پوری قوم غم زدہ ہے انہوں نے کہا ہے کہ جنرل سرفراز علی سے بھائیوں اور دوستوں جیسا مثالی تعلق تھا بحثیت کور کمانڈر کوئٹہ جنرل سرفراز علی بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں گہری دلچسپی رکھتے تھے انکی خواہش اور کوشش تھی کہ بلوچستان ترقی کرے ویراعلیٰ نے کہا ہے کہ شہید جنرل سرفراز علی نے بلوچستان میں مختلف عہدوں پر کام کیا اور وہ جس بھی عہدے پر تعینات رہے انہوں نے بلوچستان کے امن وترقی کے لیے کردار ادا کیا وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنرل سرفراز علی اور دیگر شہداء کی شہادت بھی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی کے مشن میں ہوئی بلوچستان کے عوام شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں وزیراعلیٰ نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرماے اور شہداء کے لواحقین کو یہ صدمہ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔
[…] آباد (مسائل نیوز) لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے پر منفی پراپیگنڈے کی انکوائری مکمل ہوگی۔چھ رکنی کمیٹی […]