MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ، اکبر ایس بابر نے عمران خان سے فوری استعفے کا مطالبہ کردیا

1 210

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے درخواست گزار اکبر ایس بابر نے عمران خان سے فوری استعفے کا مطالبہ کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اکبر ایس بابر نے کہا کہ یہ کیس آئی اوپنر ہے،

- Advertisement -

آزاد الیکشن کمیشن نے فرد جرم عائد کردی ہے اور پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس دے دیا ہے، تمام الزامات ثابت ہوچکے ہیں، اس لیے سمجھتاہوں کہ وقت آگیا ہےکہ تحریک انصاف میں رجیم چینج ہو۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان کو استعفیٰ دینا چاہیے، اس بڑے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کو اس کے نظریاتی کارکنان کے حوالے کرنا چاہیے، کوئی وجہ نہیں کہ عمران خان استعفیٰ دے۔فیصلے سے قبل الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ یہ جنگ حق و باطل کے درمیان تھی اور اس میں جیت سچائی کی ہوگی، فیصلہ جو بھی آئے ہم سپریم کورٹ میں بھی جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میری نظر میں عمران خان آؤٹ ہے، اب یہ طے کرنا باقی ہے کہ وہ کلین بولڈ ہیں یا سلپ پر آؤٹ ہوئے۔اکبر ایس بابرکا کہنا تھا کہ پوری توقع ہے کہ فیصلہ میرے حق میں آئے گا، 8 سال پہلے دو رکعت نفل پڑھے تھے اور آج بھی دو رکعت نفل پڑھ کر نکلا ہوں، اللہ سے انصاف کی دعا کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کیس میں یہاں تک پہنچنا بھی بہٹ بڑی بات ہے، میں آخری وقت تک لڑوں گا اور فتح پاکستان کی ہوگی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] کے بانی رکن اور ممنوعہ فنڈنگ کیس کی پیروی کرنے والے اکبر ایس بابر نے انصار عباسی کی خبر کی تصدیق کردی۔جیونیوز کے پروگرام […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.