MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بجلی کی قیمت میں نومبر سے کمی شروع ہو جائے گی

2 284

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں نومبر سے کمی شروع ہو جائے گی۔وزیراعظم کی ہدایت پر کمیشن توانائی کے شعبے میں بد انتظامی اور نا اہلی کے معاملے کی چھان بین کرے گا۔انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کی نااہلی، بدانتظامی، سی پیک دشمنی اور نیب گردی سے توانائی کے مسائل پیدا ہوئے۔
پچھلے سال کے مقابلے میں بجلی کی طلب میں تیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔اس وقت پورے ملک میں عوام کو لوڈشیڈنگ کی تکلیف کا سامنا ہے، لوڈشیڈنگ کی وجہ عذاب عمرانی کی نالائقی اور سی پیک دشمنی ہے۔ انہوںنے کہاک ہگرمی کی شدت کی وجہ سے بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ خرم دستگیر خان نے کہاکہ عالمی مارکیٹ میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، 30 جون کو پاکستان کی تاریخ کی بجلی کی بلند ترین طلب ریکارڈ کی گئی۔

- Advertisement -

وزیر توانائی نے کہاکہ وزارت توانائی نے مسم سرما سے 20 فیصد زیادہ بجلی پیدا کی ہے، پیداوار سے زیادہ طلب ہے جس وجہ سے لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف دور میں 4 آر ایل این جی اور نیوکلیئر پلانٹ لگائے گئے، 7 سو میگاواٹ کا کروٹ ہائیڈرو الیکڑک کا پلانٹ پرسوں شروع ہوا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان کا زیادہ بجلی پیداوار کا دعوی بالکل جھوٹ تھا، کورونا کے باعث بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی ہوئی تھی۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان کی صنعت کو مسلسل بجلی کی فراہمی جاری ہے۔خرم دستگیر نے کہاکہ بجلی کی ازسرنو بنیاد کا تعین کیا جانا ہے، بجلی کی ری بیسنگ ایک سال پانچ ماہ قبل کی گئی تھی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اس دوران توانائی کے شعبے میں قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا، اس دوران کوارٹرلی ایڈجسٹمنٹ اور ری بیسنگ بھی نہیں کی گئی۔ انہوںنے کہاکہ 7 روپے 90 پیسے میں سے سبسڈی کا تعین کرنے کے بعد تین مراحل میں اضافہ کیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز) وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز)ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور گرمی کی شدت میں کمی کے باعث بجلی کے شارٹ فال میں بھی واضح کم آگئی ،بجلی کا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.