MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

راشد شفیق کا ریمانڈ منظور ہونے پر تحریک انصاف کی شدید تنقید

0 223

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے رکن قومی اسمبلی راشد شفیق کا ریمانڈ منظور ہونے پر تحریک انصاف کی طرف سے شدید تنقید سامنے آئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بہت ہی حیران کن ہے کہ مجسٹریٹ نے شیخ راشد شفیق کو رہا کرنے کی بجائے دو دن کا ریمانڈ دے دیا ، کیا عدلیہ ایسے مضحکہ خیز پرچوں میں بھی یہ رویہ رکھے گی؟ عجیب مذاق روا ہے یہاں نظام کے ساتھ۔
۔
خیال رہے کہ رکن قومی اسمبلی راشد شفیق کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق شیخ راشد شفیق کو اٹک کی ضلعی عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ جمال محمود کے روبرو پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں عید کے دوسرے دن دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

- Advertisement -

بتایا گیا ہے کہ شیخ راشد شفیق کی پیشی کے موقع پر عدالت کے اندر اور اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جب کہ پولیس کی بھاری نفری کو بھی تعینات کیا گیا ۔

گزشتہ روز سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے ممبر قومی اسمبلی راشد شفیق کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا ، گرفتاری کے بعد شیخ راشد شفیق کو پولیس نے سخت سکیورٹی میں ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سول جج مشتاق حسین جنجوعہ نے شیخ راشد شفیق کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا ۔ یاد رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو سعودی عرب سے اسلام آباد پہنچنے پر حراست میں لے لیا گیا ، ممبر قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق عمرہ کی ادائیگی کے بعد اتوار کی صبح نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو وہاں ایف آئی اے امیگریشن اسٹاف کے ہمراہ سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے انہیں روک کر حراست میں لے لیا ، جس کے بعد سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد انھہیں تحویل میں لے کر ایئرپورٹ سے روانہ ہوگئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.