MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اروشی روٹیلا نے اپنی 29ویں سالگرہ کی تقریب ڈائمنڈ کیک سے منائی،سالگرہ پر 93 لاکھ روپے خرچ کردیئے

0 200

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پیرس(مسائل نیوز) بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے اپنی 29 ویں سالگرہ پیرس میں منائی جہاں انہوں نے 93 لاکھ روپے کا خرچ کر کے نئی تاریخ رقم کردی۔

این ڈی ٹی وی نیوز کے مطابق اداکارہ اروشی روٹیلا نے اپنی 29 ویں سالگرہ 25 فروری کے روز پیرس میں منائی ۔ سالگرہ کی تقریب کو ہیرے سے جڑے 100 گلابوں سے سجایا جبکہ 24 قیراط کے کپ کیک اور ڈائمنڈ کیک بھی رکھے گئے۔ اس تقریب کو ہیلیم کےغباروں، اصلی گلابوں اور شاندار موم بتیوں سے سجایا گیا تھا۔ اس شاندار تقریب میں 93 لاکھ روپے خرچ

 

آیا۔ اداکارہ نے مداحوں کو اپنی خوشی میں شریک کرنے کے لیے تصاویر شیئر بھی کیں۔

- Advertisement -

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Urvashi Rautela (@urvashirautela)

اروشی نے اپنی زندگی کے خاص دن کی مناسبت سے قیمتی نیلے رنگ کا مڈی ڈیرس لباس تیار کرایا تھا جس میں شیشے جڑے تھے۔ ہیرے کی انگوٹھی، چنکی بریسلٹ اور مہنگی بالیاں بھی قابل دید تھیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سےاروشی روٹیلا کی تصاویر کو خوب پسند کیا جا رہاہےجبکہ سالگرہ کی مبارکباد کے ساتھ نیک تمناوَں کا اظہار بھی کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.