گزشتہ روز اکبر پبلک اسکول کا سالانہ اسپورٹس ڈے فٹبال گراؤنڈ، نیا ناظم آباد میں منعقد۔
کراچی (مسائل نیوز) گزشتہ روز اکبر پبلک اسکول کا سالانہ اسپورٹس ڈے فٹبال گراؤنڈ، نیا ناظم آباد میں منعقد۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اکبر پبلک اسکول کا سالانہ اسپورٹس ڈے منایا گیا۔ تقریب كا افتتاح مہمانان گرامی روسلان پروخوروف، ڈائریکٹر رشین سینٹر فار سائنس اینڈ کلچر نتالیہ زیڈووٹس، رشین ڈپلومیٹ۔ طارق شاہ، چیئرمین آل پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسیشن اور عمران خالق نے کیا۔ اس موقع پر سید محسن علی رضوی، ڈائریکٹر، اکبر پبلک اسکول کی سالانہ اسپورٹس ڈے میں شرکت، کامیاب طلباء و طالبات میں میڈلز اور توصیفی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔ تقریب کے دوران علی رضا خان، ایڈمنسٹریٹر، اکبر پبلک اسکول نے اپنے خطاب میں کہا کہ ورزش اور کھیلوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں اور صحت مند رہیں۔ تقریب میں طلباء اور طالبات اور انکے والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کئے۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زِندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات، حبیب اللہ سہاگ، کنٹرولر بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی خالد احسان، ڈپٹی کنٹرولر بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی رضوان جعفر، چیئرمین یوتھ پارلیمنٹ ناصر زیدی، پریذیڈنٹ پاکستان اکیڈمک کنسورشیم ڈاکٹر یامین قریشی، سی ای او کیئر نیوز یاسر عالم۔ نوید قمر اور دیگر نے شرکت کی۔ سید محسن علی رضوی، ڈائریکٹر، اکبر پبلک اسکول۔ علی حیدر اور طحٰہ علی رضوی نے کامیاب طلباء اور طالبات میں میڈلز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔ اس موقع پر علی رضا خان، ایڈمنسٹریٹر، اکبر پبلک اسکول نے والدین اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس اور کوکریکولر ایکٹویٹیز تعلیم کا حصہ ہیں۔ اُنہوں نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ، آپ بچوں میں اچھی عادات پیدا کرنے میں ہمارے ساتھ تعاون کریں۔ مثال کے طور پر بچوں کو لفٹ کے بجائے سیڑھیوں کا استعمال کی تلقین کرے، ہر وقت گاڑیوں کے استعمال کرنے کے بجائے، انہیں ایک یا دو میل پیدل چلنے دیں۔ سائیکل کے استعمال کا ُرحجان بڑھائیں، جو تندرستی کیساتھ پاکستان میں آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوگا۔ اس موقع پر انوار احمد، پرنسپل، اکبر پبلک اسکول نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس طرح کے پروگرام کا انعقاد کرنے کا مقصد طلباء و طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے طلباء وطالبات کی نمایاں کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی اور والدین کے تعاون کرنے اور پروگرام میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا جبکہ پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے میڈیکل کی سہولیات فراہم کیں۔