MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ای ٹینڈرنگ کااجراء بلوچستان کے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں: طارق خان ترین

0 174

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) پورے ملک میں جہاں ٹیکنالوجی سر چڑھ کر اپنا لوہا منوا رہی ہے وہاں ایک ایساں صوبہ جنہیں ہمیشہ سے پسماندگی کے ساتھ منسوب کیا جاتا ہے میں ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے E-Tendering کا اجراء ہونا کسی نعمت سے کم نہیں. واضح رہیں کہ یہ E-Tendering ایک ایساں خودکار نظام فراہم کرتا ہے کہ جن پر اندرون یا بیرون ملک کوئی Bidder اپنے اپ کو رجسٹرڈ کراسکتا ہے جن سے انہیں خودکار نظام کے تحت پیغام ملتا ہے کہ کتنے ایسے ٹینڈرز حکومت کی جانب سے ویب سائٹ پر جاری کی جاچکی ہے کہ جس پر ٹھیکیدار درخواست یا پھر اپنا Bid جمع کرواسکتا ہے. یہ بات بھی بہت اہم ہے کہ پرانے ٹینڈرنگ نظام میں کرپشن کی کارستانیاں تھی جو ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی لہذا اس جدید ٹیکنالوجی سے لیس اس موثر نظام نے کرپشن کے دروازے بند کردئے. ان باتوں کا خیال کالمنگار و سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ تحریک جوانان پاکستان نے اپنے پریس ریلیز میں کیا. انکا کہنا تھا کہ صوبہ بلوچستان کو ہمیشہ سے پسماندگی کے ساتھ جوڑا جاتا ہے مگر وقت نے یہ بات غلط ثابت کردی کہ پورے ملک میں اس وقت جہاں پرانہ Procurement نظام ہے وہاں بلوچستان پہلا صوبہ ہے کہ جس نے ٹیکنالوجی میں تمام صوبوں پر سبقت حاصل کرتے ہوئے اس نظام سے چھٹکارا حاصل کر کے کرپشن اور کمیشن کے دروازے ہمیشہ کے لئے بند کردیئے اور ساتھ ہی حکومتی خرید و فروخت میں شفافیت کے عمل کو یقینی بنا دیا ہے. جو کہ بلوچستان کے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں نہ صرف بلکہ پورے ملک کے لئے قابل تقلید امر بھی ہے. ,صوبائی سیکرٹری اطلاعات نے نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان کو ٹیکنالوجی پر مزید دہان مرکوز کر لینی چاہیے کہ جس سے ہم تعلیم, صحت, زراعت وغیرہ جیسے شعبہ جات میں خاطر خواہ بہتری لا سکتے ہے. بہتری کے اس عمل سے بلوچستان میں موجود غربت, بے روزگاری, احساس محرومی کا جڑ سے خاتمہ کیا جاسکتا ہے.

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.