وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ارینا کا افتتاح کر دیا
لاہور(مسائل نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ارینا کا افتتاح کر دیا، نئے ایرینا میں شائقین کی نشستوں کی تعداد ساڑھے 7 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار کر دی گئی۔
- Advertisement -
ایرینا میں توسیع کے علاوہ جوائنٹ چیک پوسٹ واہگہ پر نئی تعمیرات بھی کی گئیں جس میں تقسیمِ ہند کی عکاسی کرنے کے لیے ریلوے اسٹیشن کے ماڈل، سامانِ حرب اور یادگارِ شہداء پر مشتمل تھیم پارک اور پاکستان میوزیم بھی شامل ہے۔
جوائنٹ چیک پوسٹ واہگہ پر نصب قومی پرچم 115 میٹر بلند تھا، اب 139 میٹر کی بلندی پر لہرا رہا ہے جو کہ ایشیا کا ساتواں اور جنوبی ایشیا کا بلند ترین پرچم ہے