MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ میں آٹے کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ

0 73

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)کوئٹہ میں آٹے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔

آٹا ڈیلرز کے مطابق شہر میں آٹا فی کلو 110 روپے سے بڑھ کر 120 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

- Advertisement -

آٹا ڈیلرز کا کہنا ہے کہ 50 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد شہریوں کو مزید مہنگائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ڈیلرز کے مطابق فلور ملز مالکان کی جانب سے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کا براہِ راست اثر صارفین پر پڑا ہے۔

شہریوں نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.