MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شہر میں غیر قانونی اور دو نمبر رکشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں ہورہی ہیں،منظور احمد پہنور

0 223

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ)مسائل نیوز( کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ کی ہدایت پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن منظور احمد پہنور نے شہر میں غیر قانونی اور دونمبر رکشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 11رکشے بند جبکہ 23چالان کئے۔یہ کارروائیاں کم عمر ڈرائیور اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی۔اس موقع پر ایس پی ٹریفک سٹی کوئیٹہ ملک جاوید،سپرئٹنڈنٹ آر ٹی اے حمید اللہ محمد حسنی اور آر ٹی اے عملہ اور لیویز فورس کے جوان موجود تھے۔سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن منظور احمد پہنور نے کہاکہ شہر میں غیر قانونی اور دو نمبر رکشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں ہورہی ہیں۔تمام رکشہ مالکان اپنا رکشوں کے کاغذات ہمراہ رکھیں اور پرمٹ کی تجدید کرائیں جبکہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس اور روٹ پرمٹ والے رکشوں کے خلاف کارروائی کو مزید سخت کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ شہر میں ٹریفک مسائل کے حل کے لیے غیر قانونی اور دونمبر رکشوں کے خلاف کارروائی ناگزیر ہے لہذا انتظامیہ اس سلسلے میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ رکشہ مالکان حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور دوران کارروائی عملہ کے ساتھ مکمل تعاون کرائیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.