MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

توشہ خانہ کا چور صادق و امین کیسے ہو سکتا ہے؟ ایاز صادق کا سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے سوال

2 215

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزیر اقتصادی و سیاسی امور رہنما ن لیگ سردار ایاز صادق نے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ کا چور صادق و امین کیسے ہو سکتا ہے۔چیف جسٹس کے عہدے پر ہوتے ہوئے انصاف نہیں کیا گیا۔آپ کا انجام عبرتناک ہو گا۔انہوں نے لاہور غازی آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ کوئی ڈھکی چھپی چیز نہیں ہے کہ 2018ء میں سابق آرمی چیف کے کہنے پر سیاسی لوگوں کو توڑا گیا اور تحریک انصاف میں شمولیت کرائی گئی۔
خیال رہے کہ وزیراعظم کے مشیر عمران خان کے سابقہ قریبی ساتھی اور سابق پی ٹی آئی رہنما عون چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کو صادق و امین قرار دینے کے لیے جہانگیر ترین کو نااہل کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو دو ہزار سترہ میں اینا رو دیا گیا۔عمران خان نااہلی کیس میں عمران خان کے ڈاکیومنٹ پورے نہیں تھے۔ جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عون چوہدری نے مزید کہا کہ حلفاً کہتا ہوں عمران خان نااہلی کیس میں عمران خان کے ڈاکیومنٹ پورے نہیں تھے۔

- Advertisement -

اس بات کا بھی گواہ وں کے عمران خان وزیر اعظم بننے سے پہلے 2017 میں بھی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملتے تھے۔عمران خان کو صادق اور امین قرار دلوانے کے لیے بیلنسنگ ایکٹ کے طور پر جہانگیر ترین کو نااہل کیا گیا۔ جہانگیر ترین کی سپریم کورٹ میں ریویو پٹیشن آئی تو خود عمران خان نے جسٹس ثاقب نثار کو فون کیا کہ اسے مسترد کر دیں اور جہانگیر ترین کو نااہل رہنے دیں۔عون چودھری نے دعویٰ کیا کہ کہ قوم کو سچ بتاؤں گا،جہانگیر ترین کی نااہلی سے پہلے علم ہو چکا تھا کہ عمران خان کو کلیئر اور جہانگیر ترین کو نااہل کیا جارہا ہے۔جہانگیر ترین نے تمام دستاویزات عدالت کو فراہم کر دی تھیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز)مسلم لیگ (ن) کے رہنما ایاز صادق نے کہا ہے کہ مریم نواز کو چیف آرگنائزر بنانے کا میاں […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز)سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ میرا واٹس ایپ ہیک ہو گیا ہے،خدشہ ہے کہ ڈیٹا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.