MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت ملک میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات کررہی ہے، صدرمملکت

4 579

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(ویب ڈیسک)صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ حکومت ملک میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات کررہی ہے، بھارت کے برعکس پاکستان میں اقلیتوں کی نمائندگی زیادہ ہے اوراقلیتوں کوزیادہ حقوق دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بات اقلیتی رکن قومی اسمبلی نند لال ملہی کی قیادت میں اقلیتوں کے وفد سے کراچی کے گورنرہا وس میں ملاقات کے دوران کہی۔صدرمملکت نے کہاکہ صوبہ سندھ مذہبی ہم آہنگی اوربرداشت کے حوالہ سے طویل تاریخ کا امین ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے ہمیشہ ملک کے تمام شہریوں کے عقیدہ اورمسلک سے ماورا یکساں حقوق کی بات کی۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے ملک میں مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں،تھرپارکر، عمرکوٹ، اورٹھٹھہ میں ہندومت اوربدھ مت کے تاریخی مذہبی آثارہیں اوران علاقوں میں مذہبی سیاحت کوفروغ دینے کی ضرورت ہے۔ صدرمملکت نے پاکستان کی ترقی میں اقلیتوں کے کردارکوبھی سراہا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.