MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ خودکش حملہ،سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تخریبکاروں کو پکڑ لیں گے، ضیااللّٰہ لانگو

0 213

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز)وزیرداخلہ بلوچستان ضیااللّٰہ لانگو کا کہنا ہے کہ بلیلی دھماکے کی تفتیش شروع ہو چکی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے تخریب کاروں کے ٹھکانے تک پہنچیں گے۔کوئٹہ سے جاری کیے گئے بیان میں وزیر داخلہ بلوچستان ضیااللّٰہ لانگو نے کہا ہے کہ تخریب کاروں کو جلد پکڑ لیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ پولیو ورکرز اور مہم کے خلاف تخریب کارسرگرمِ عمل ہیں، پولیو ورکرز کی سیکیورٹی مزید سخت کریں گے۔میر ضیااللّٰہ لانگو نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں ہونے والی تخریب کار ی میں ملوث مشتبہ افراد اور ان کے سہولت کاروں کو جلد گرفتار کر لیں گے۔بلوچستان کے وزیرداخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ تخریب کارے کے واقعے کے بعد شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں، تحقیقات جاری ہیں۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.