MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سیاست دان بات چیت سے مسائل حل کریں. مفتی محمد یوسف کشمیری

0 242

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز )جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے مدیر و رکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مفتی محمد یوسف کشمیری نے کہا ہے کہ اسلام ہمیں اتحاد و رواداری کا درس دیتا ہے۔اسلام کے نام پر بننےوالا ملک پاکستان دشمنوں کوایک آنکھ بھی نہیں بھاتا ۔ملک میں پھیلی انارکی دشمنوں کی خوشی اور ملک کی ساکھ کو خراب کرنے کا باعث بنتی ہے ۔سیاست دان ذاتی مفادات کو بالا طاق رکھ کر مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کریں ۔مسائل کے حل کے لیے قرآن و سنت سے رہنمائی لیں ۔تمام مسائل کا حل قرآن و سنت میں موجود ہے۔ملک میں پھیلی سیاسی انارکی پر گفتگو کرتے ہوئے مفتی محمد یوسف کشمیری کا کہنا تھا کہ ایک مسلمان کا دوسرے مسلمان پر اس کا خون ، اس کی عزت ،اس کامال حرام ہے۔پاکستان اسلام کا قلعہ ہے۔ملک دشمن یہاں کے باسیوں کو آپس کے مسائل میں الجھا کر اپنے مذموم ارادوں کی تکمیل چاہتے ہیں ۔تمام سیاستدانوں کو صبروتحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بات چیت کے ساتھ مسائل حل کرنے ہوں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.