MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دھونس اور دھمکی سے الیکشن کی تاریخ نہیں لی جا سکتی،مریم اورنگزیب

1 293

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) حکومت نے ایک بار پھر تحریک انصاف پر واضح کر دیا ہے کہ الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنی مدمت پوری کرے گی،دھمکی اور دھونس نے انتخابات کی تاریخ نہیں لی سکتی اور الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے۔عمران خان کو گھر بھیج دیں گے،انہیں اپنے منصوبے میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ عمران خان لانگ مارچ کی تقاریر میں دھمکیاں دیتے ہیں،لوگوں کو عمران خان کے منصوبے کا علم ہے۔عمران خان کا مقصد الیکشن ہی نہیں خون خرابہ ہے۔چیئرمین تحریک اںصاف ملک میں ایمرجنسی کے خواہاں ہیں۔عمران خان کہتے ہیں پورا پاکستان کھڑا ہے،کچھ لوگوں کے مجمع کو عوام نہیں کہا جا سکتا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ میڈیا آزاد نہیں،آزاد نہ ہوتا آپ کی آواز یہاں تک نہ آتی۔

- Advertisement -

ریاست اپنے لوگوں کی حفاظت کرنا جانتی ہے۔عمران خان نے اعتراف کرلیا کہ وہ ملک میں مارشل لا لگوانا چاہتے ہیں۔آرمی چیف کو مدت ملازمت میں تاحیات توسیع کی پیشکش آئین سے کھلواڑ ہے،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا انہیں کہا گیا یہ لوگ کرپٹ اور چور ہیں،تو پھر آپ نے کیوں جیلوں میں ڈالا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے وزیر اعظم شہباز شریف کے 2 روزہ سرکاری دورے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کو چینی صدر شی جن پنگ نے خصوصی دعوت دی،وزیراعظم شہباز شریف چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف چینی حکام سے سی پیک منصوبوں پر بات کریں گے۔سی پیک چارسال سے تاخیر کا شکار رہا،سی پیک میں اہم منصوبوں کا ایک نیا دور شروع ہورہا ہے۔ یاد رہے کہ وزارت عظمٰی کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم کا چین کا یہ پہلا دورہ ہے جس کے دوران تجارت،معیشت اور دیگر شعبوں میں تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط کا امکان ہے۔کمیونسٹ پارٹی چین کی بیسویں نیشنل کانگریس کے تاریخی انعقاد اور صدر شی جن پنگ کے تیسری بار جنرل سیکرٹری منتخب ہونے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف چین کا دورہ کرنے والے اولین رہنماؤں میں شامل ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] اآباد(مسائل نیوز) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سانحہ وزیرآباد میں سینئر صحافیوں حامد میر، مرتضی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.