MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بھارت کے پاس اب بھی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کا ایک موقع ہے،شاہد آفریدی

1 295

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس اب بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے کا ایک موقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد کان آفریدی نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ بھارت نے ایونٹ میں اپنے دو بڑے میچزجس طرح کھیلے ہیں، اس کا سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنا ایک معجزے کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ بھارت کو اپنے ابتدائی دو میچز میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ نیوزی لینڈ نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دی ۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ سے شکست کھانے کے بعد بھارت پوائنٹس ٹیبل پر پانچوےنمبر پر موجود ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.