MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت عوام کے تعاون سے دہشت گردی کے عفریت کا خاتمہ کرے گی،میر عبدالقدوس بزنجو

1 256

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوہلو میں مٹھائی کی دکان میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس افسوسناک واقعہ کی مذمت کی ہے۔وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ علاقے میں سیکورٹی کے مؤثر اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال اور روزگار کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اور حکومت عوام کے تعاون سے دہشت گردی کے عفریت کا خاتمہ کرے گی انہوں نے جان بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انکی مغفرت بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے انہوں نے افسوس ناک واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونے کہا ہے کہ ریکوڈک منصوبے کا کسی اور پراجیکٹ کیساتھ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.