MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اناللہ وانا الیہ راجعون انتہائی افسوسناک خبر ۔۔۔دہشت گردوں کی فائرنگ سےپاک فوج کا جوان شہید

1 233

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کرم ایجنسی(مسائل نیوز) کرم ایجنسی کے علاقے خرلاچی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سےپاک فوج کے سپاہی جمشید
اقبال شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انٹرنیشنل بارڈر کی افغان سائیڈ سے پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کی گئی، پاک فوج کی جانب سے دہشتگردوں کو بھرپور جواب دیا گیا، پاک فوج کی فائرنگ سے دہشتگردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا،27سالہ شہید جمشید کا تعلق چینیوٹ سے ہے۔ پاکستان دہشتگردوں کی جانب سے افغان سرزمین استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے،توقع ہے عبوری افغان حکومت مستقبل میں پاکستان مخالف سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی، پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کے خلاف دفاع وطن کیلئے پرعزم ہے،ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) ملک بھر میں پاک فوج کا دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف آپریشن […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.