سیلاب سے اداکارہ عارفہ صدیقی کا گھر بھی متاثر، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
لاہور(مسائل نیوز)لاہور میں موجودہ سیلابی صورتحال کے باعث پاکستان شوبز کی اداکارہ عارفہ صدیقی کا گھر بھی متاثر ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
پنجاب کے کئی شہروں میں سیلاب کے باعث سنگین صورتحال کا سامنا ہے ایسے میں لاہور بھی حالیہ سیلابی صورتحال سے متاثر ہورہا ہے جہاں کئی علاقوں کو نقصان پہنچا ہے۔
دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد اس کا سیلابی ریلہ لاہور میں چوہنگ کے قریب واقع ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں داخل ہو گیا، جس سے متعدد مکانات متاثر ہوئے ان میں معروف گلوکارہ و اداکارہ عارفہ صدیقی کا گھر بھی شامل ہے۔
عارفہ صدیقی نے سوشل میڈیا پر اپنے گھر کی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ سیلابی پانی ان کے گھر کے اندر داخل ہوچکا ہے اور گھر کا سامان بکھرا ہوا ہے۔
- Advertisement -
ویڈیو میں عارفہ صدیقی اپنے شوہر کے ہمراہ گھر کی صفائی کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں، جبکہ گھر کے مختلف حصوں میں پانی کی وجہ سے ہونے والے نقصان واضح طور پر دکھائی دیتے ہیں۔
اداکارہ عارفہ صدیقی کا گھر بھی سیلاب کی زد میں ۔۔۔ اور گھر بنانا کب آسان ہے ۔۔ ۔ اللہ پاک آپ سب کے مددگار ہو جائیں ۔۔ پورے پاکستان پر عافیت ہو ، خاص طور پنجاب جو اس وقت چاروں طرف سے پانی میں گھرا ہے ، جس کے سب دریا بپھرے ہوئے ہیں ، اس کے مکینوں پر رحمت کر ۔۔۔
راوی ، ستلج ، چناب… pic.twitter.com/9tyys3look— Ch Asif Hamaiyon (@asif_hamaiyon) August 31, 2025
واضح رہے کہ حالیہ بارشوں اور دریائے راوی میں طغیانی کے باعث دریا کے اطراف میں واقع ہاؤسنگ سوسائٹیز شدید متاثر ہوئی ہیں۔ ایسے میں رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور متاثرہ خاندان حکومت سے امداد کی اپیل بھی کر رہے ہیں۔