MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سیلاب متاثرین کی مدد کےلیے تحریک لبیک اسلام کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں ،مفتی فرید ساسولی

1 281

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تحریک کے زیر اہتمام متاثرین میں کھانااور راشن تقسیم کیے گئے۔علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی

- Advertisement -

کوئٹہ(مسائل نیوز)تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی،تحریک لبیک اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عمران عباسی،نے میڈیاسےبات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی ہر گھڑی میں تحریک لبیک اسلام بلوچستان پیش پیش رہی ہے،ہم دور دراز کے علاقوں میں بارش سے بے گھر ہونے والے متاثرین کی خدمت میں مصروف عمل ہیں،حالیہ طوفانی بارش سے بڑی تعداد میں عوام متاثر ہوئے ہیں،زیادہ پانی آ جانے سے ان کے کچے مکانات زمین بوس اورجھونپڑیاں پانی میں بہہ گئی ہیں جس کے باعث مجبوراً لوگوں نے اپنے گھروں کو چھوڑ کر اونچی جگہوں اور سڑک کے کنارے پناہ لے رکھی ہے۔تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی نے متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچہتر برسوں میں کوئی بھی حکمران ایسا نہ آیا جو اس ملک میں طوفانوں سے نبٹنے کے لئے جدید نظام بنا سکے۔سب بڑے بڑے ڈیم بنانے کے نعرے لگاتے ہیں فنڈز اکٹھے کرتے ہیں مگر جب بھی کوئی طوفان آتا ہے کہیں کوئی سسٹم دکھائی نہیں دیتا۔انہوں نے کہا سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے نام نہاد ڈیم کے نام پر جو فنڈز اکٹھا کیا تھا وہ عوام کا پیسہ ہے ڈیم تو بنا نہیں وہ پیسہ سیلاب متاثرین پر استعمال کیا جائے۔انہوں نے کہا ہے کہ الا ماشا اللہ سیلاب کو عذاب الٰہی کہنے والے یہ بتائیں یہ سارے عذاب غریبوں پر ہی کیوں ٹوٹتے ہیں۔سیلاب کا ناقص انتظام اور بجلی کے بلوں نے عوام کو مار ڈالا۔حکومتیں اور اپوزیشن والے مصائب کو محسوس ہی نہیں سکتے کہ سب امیر کبیر اور اقتدار کے نشئی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی،تحریک لبیک اسلام نصیرآباد ڈویژن کے امیر علامہ سید […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.