MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حالیہ بارشوں اور سیلاب نے سندھ میں روڈ کا نیٹ ورک بالکل ختم کردیا ہے

0 232

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سکھر(مسائل نیوز) وفاقی وزیر خارجہ اورپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب نے سندھ میں روڈ کا نیٹ ورک بالکل ختم کردیا ہے جس کی بحالی اور تعمیر و مرمت کے لیے 860 ملین روپے درکار ہیں ۔ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سکھر ایئرپورٹ پر ڈونر ایجنسیوں اور ڈپلومیٹس کے ساتھ منعقدہ اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وفاقی وزیر خورشید شاہ، ڈی جی ایف ایم او آفتاب چودھری، ڈی جی کرائسز مینجمنٹ یونٹ میاں عاطف، ممبر این ڈی ایم اے محمد ادریس کے علاوہ ڈپلومیٹس اور ڈونر ایجنسیوں کے 3 سے زائد نمائدے بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان مولاموف ، بحرین کے سفیر محمد ابراہیم محمد عبدالقدیر، سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی، آزربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف، جرمنی کے سفیر الفریڈ گراناس،ہائی کمشنر آف کینیڈا مس وینڈی گلمور ، اسپین کا سفیر جوسے انتونیو ڈی اوری پیرال (Jose Antonio de Ory Peral) ، سائوتھ کوریا کے سفیر سوہ سنگپیو (Suh Sangpyo)، چین کے سفیر نانگ رانگ (Nong Rong) ، یورپین یونین کے سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا (Dr. Riina Kionka)، ڈپٹی ہیڈ آف مشن ایران محمد سورخبی، ڈپٹی ہیڈ آف مشن قطر ناصر حسین السوویدی، ہیڈ آف مشن جاپان ایتو تاکیشی (Ito Takeshi)، چارج ڈی افیئرزاٹلی ایمبیسی مسٹر رابرٹو نیکیا(Roberto Neccia)، ڈیفنس اتاشی فرانس مسٹر جیکی بوڈیسک(Jacky Boudesocque) ، ڈپٹی ہیڈ آف مشن ترکی مس ایرا، اقوام متحدہ پاپولیشن فنڈ(یو این ایف پی ای) کے نمائندہ ڈاکٹر دختیار قادروف، اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یو این آئی سی ای ایف) کے عبداللہ اے فادل، مشن ڈائریکٹر یو ایس اے آئی ڈی مسٹر ریڈ جے ایسچلیمین، ڈی ایچ اے ریجنل ہیومینٹرین یو ایس اے باربرا لن ڈانچیک (Barbara Lynn Dancheck) اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف مائیگریشن میو ساتیو اوگچی ڈانیئلز (MIO SATO OGUCHI DANIELS) نے شرکت کی ۔

- Advertisement -

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پورا پاکستان بارشوں میں بری طرح متاثر ہوا ہے سندھ میں شدید بارشوں کا اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ جولائی میں 308 فیصد اور اگست میں 784 فیصد زیادہ بارشیں ہوئیں گڈو اور سکھر بیراجز پر اونچے درجے کے سیلاب کے باعث ڈرینج سسٹم کام نہیں کر رہا،یہ واحد سیلاب ہے جس میں کچے اور پکے کے علاقے ڈوبے ہیں جس روزانہ لوگ بے گھر ہوگئی ہیں صوبے میں آبادکاروں کی 335441 ملین روپے کی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔
انہوںنے کہاکہ ہمیں زراعت، روڈ نیٹ ورک، لوگوں کا روزگار اور معیشت بحال کرنی ہے ،جس کیلئے زرعی زمینوں کی بحالی کے لیئے زرعی مشینری کی سخت ضرورت ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ نے ایک ملین خیمے، 3 ملین مچھردانیاں، 2 ملین راشن بیگ، ایک ملین کچن سیٹ کی ضرورت بتائی ہے۔اجلاس کے دوران وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور چیف سیکریٹری سندھ سھیل قریشی نے بھی شرکاء اجلاس کو سندھ میں سیلابی اور بارشوں سے صورتحال اور نقصانات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.