MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پنجاب میں کابینہ کی تشکیل کا معاملہ ، تحریک انصاف اور ق لیگ میں اختلاف پیدا ہوگیا

0 277

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز)تحریک انصاف نے اپنی بھر پور کوششوں سے اتحادی ق لیگ کے پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ کے منصب پر تو بٹھا دیا لیکن اب خبریں آ رہی ہیں کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان کابینہ کی تشکیل کے معاملے پر اختلاف پیدا ہو گیاہے ۔

- Advertisement -

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز لاہور کے دورے کے دوران چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سے ملاقات کی جبکہ اس کے علاوہ انہوں نے پنجاب کی کابینہ میں رہنے والے سابق وزراءسے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں ، عمران خان کی خواہش ہے کہ پنجاب کی کابینہ مختصر رکھی جائے کیونکہ ان کی نظر میں ملک کے معاشی حالات درست نہیں ،اس لیے وہ سمجھتے ہیں کہ کابینہ چھوٹی ہونی چاہیے اور اس کے اراکین کی تعداد 20 سے زائد نہ ہو، لیکن ق لیگ اس پر خوش نہیں ہے اور پی ٹی آئی ذرائع کا کہناہے کہ پرویز الٰہی زیادہ اراکین پر مبنی کابینہ رکھنا چاہتے ہیں کیونکہ اکی رائے کے مطابق کم وزراءکے ساتھ پنجاب میں کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.