لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں کئی ابہام ہیں
اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ۔وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے غیر قانونی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں کئی ابہام ہیں۔حمزہ شہباز کو وزرات اعلیٰ سے ہٹا دینا چاہیے تھا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کے حقوق سلب کیے گئے ہیں۔
جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی ہے،امید ہے سپریم کورٹ آج ہی سماعت کرے گی۔اور پنجاب اسمبلی کا اجلاس روک دیا جائے گا۔خیال رہے کہ تحریک انصاف نے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب سے متعلق فیصلے کیخلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کردی،اپیل میں حمزہ شہباز اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے ہمارا موقف تسلیم کیا گیا۔
- Advertisement -
ہائیکورٹ نے مختصر نوٹس پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا حکم دیا،درخواست کے فیصلے تک وزیر اعلی پنجاب کا انتخاب روکا جائے جبکہ حمزہ شہباز کی کامیابی کا نوٹی فکیشن معطل کیا جائے۔ اپیل میں استدعا کی گئی کہ حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹایا جائے تاکہ شفاف الیکشن ہوسکے،لاہور ہائیکورٹ فیصلے کیخلف اپیل منظور کی جائیں،پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی گئی ہے،سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ آج ہی سماعت کی جائے،حمزہ شہباز کا الیکشن قانون کے مطابق نہیں تھا،عدالتی فیصلے میں بہت زیادہ ابہام ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز شریف کا انتخاب کالعدم قراردیا تھا۔