قومی ترقی اور خوشحالی میں محنت کش طبقے کا کردار اہم ہے، ضیا لانگو
کوئٹہ (مسائل نیوز) صوبہ مشیر داخلہ و قبائلی امور و پی ڈی ایم اے میر ضیاءاللہ لانگو کا یکم مئی پر مزدوروں کے عالمی دن پر خصوصی پیغام،، انہوں نے کہا کہ شکاگو کے شہیدوں نے محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کی جدوجہد میں جان قربان کی انہوں نے کہا کہ معاشرے میں محنت کش طبقہ کی عزت وقار اور حقوق کا تحفظ کیے بغیر ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا قومی ترقی اور خوشحالی میں محنت کش طبقے کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے مزدوروں کی فلاح اور ان کے حقوق کا تحفظ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبائی حکومت نے اپنے منشور کے تحت صوبے میں دیرپا اقدامات لیے ہیں صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ بلوچستان حکومت مزدروں کے حالات کار بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے صوبائی حکومت محنت کش طبقہ کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے گی صوبائی مشیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ یوم مزدورں کا عالمی دن محنت کی عظمت اور معاشرے کی ترقی میں محنت کش طبقے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ مزدور معاشرے کا بنیادی حصہ اور خوشحالی کا ایک اہم عامل ہے انہوں نے کہا کہ وہ معاشرے جو اپنے محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود کا خیال رکھتے ہیں ترقی کی منازل طے کرتے ہیں اسلام محنت کی عظمت پر زور دیتا ہے اور مزدور کے حقوق کی بروقت ادائیگی کی تعلیم دیتا ہے۔،” مزدور کی عظمت کو ترازو میں مت تولو مزدور تو ہر دور میں انمول رہا ہے۔
- Advertisement -