MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستانی اداکارہ منشا پاشا نے بہنوں کیساتھ مل کر والد کی یاد میں مسجد تعمیر کروا دی

1 522

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا اور ان کی بہنوں نے مل کر اپنے مرحوم والد کی یاد میں ایک مسجد تعمیر کروائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق منشا پاشا نے سوشل میڈیا رابطے کی سائٹ انسٹا گرام پر اپنے مرحوم والد ڈاکٹر طارق پاشا میمن کی یاد میں تعمیر کروائی گئی مسجد کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی ہیں۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ”رمضان کے مقدس مہینے میں ہم اپنے والد کی یاد میں کراچی سے تقریباً 4 گھنٹے کے فاصلے پر ایک قریبی گاو¿ں میں ایک مسجد مکمل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں “۔

انسٹاگرام پوسٹ میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ”ہم بطور فیملی ان تمام لوگوں کے مشکور ہیں جنہوں نے اس کام کا بیڑا اٹھایا اور اس مبارک مہینے میں اسے مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔آپ کے تعاون اور دعاوں کے لیے آپ سب کا شکریہ، ہم ہمیشہ اللہ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہمیں اس کام کو انجام دینے کا موقع اور اسباب عطا کیا۔

- Advertisement -

منشا پاشا نے اپنی پوسٹ کے آخر میں مداحوں سے اپنے مرحوم والد کے لیے دعا کرنے کی درخواست بھی کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mansha Pasha (@manshapasha)

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) اداکارہ منشا پاشا نے فنکاروں اور کرکٹرز کو ایک دوسرے کا احترام کرنے کا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.