MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بابر کا نام بھارت کے تعلیمی نصاب میں شامل، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

0 198

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے نام کو انڈین سرٹیفکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن (آئی سی ایس ای) کی نصابی کتاب کے اسپورٹس سیکشن میں شامل کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق بھارت کی نصابی کتاب کے آٹھویں چیپٹر میں بابراعظم کو سابق بھارتی لیجنڈ کرکٹرز سچن ٹنڈولکر، ویرات کوہلی، ایم ایس دھونی، کرس گیل اور روہت شرما سمیت دیگر معروف کھلاڑیوں کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔کتاب میں لکھا گیا ہے کہ بھارت میں کرکٹ سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا کھیل ہے اور کرکٹرز مشہور شخصیات ہیں، کیا آپ اپنے پسندیدہ کرکٹرز کے عرفی نام جانتے ہیں؟طلبہ سے سوال میں کہا گیا کہ وہ کرکٹرز کو ان کے متعلقہ عرفی ناموں سے ملائیں۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر میں جوابات میں بابر اعظم کا عرفی نام ’بوبی‘ لکھا ہوا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.