MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دبئی جانیوالے مسافر سے کروڑوں روپے کا سونا نکل آیا

1 191

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)دبئی جانے والے ایک مسافر کے سامان سے ڈھائی کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا برآمد کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی شہری سے ڈیڑھ کلو سے زائد سونا برآمد کیا گیا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق غیر قانونی طور پر بھاری مقدار میں اسمگل کیا جانے والا سونا دبئی جانے والی فلائٹ کے مسافر قیصر رزاق کے دستی بیگ سے برآمد ہوا۔حکام کے مطابق سونے کی مالیت 90 ہزار امریکی ڈالر (ڈھائی کروڑ روپے سے زائد) ہے۔ ملزم کا سامان اسکین ہوا تو اِس دوران چیکنگ کے بعد سونا قبضے میں لیا گیا۔ ملزم سونے سے متعلق کسی قسم کی قانونی دستاویز پیش نہیں کرسکا۔کسٹم حکام نے ملزم کے خلاف اینٹی اسمگلنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے عامر شفیق کو تفتیشی افسر مقرر کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] سوناپھرمہنگاہوگیا عوام کیلئےبری خبر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.