MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شہباز شریف آئندہ ہفتے وزیراعظم بن کر خط والےمعاملے کو سامنے لائیں گے،سابق وزیراعظم کا بڑا اعلان

0 244

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پراور مبینہ دھمکی آمیز خط پر کہا کہ عمران خان نے جان بوجھ کر امریکا کا نام لیا ، وہ ملکی معاملات کو کھیل سمجھتے ہیں۔چوہدری پرویز الٰہی کے حکومت سے اتحاد پر شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی نے اپنا فیصلہ کرلیا اب ان سے رابطہ نہیں ہے، پنجاب میں جب بھی تحریک عدم اعتماد آئی تو اپوزیشن کا مقابلہ پرویز الہٰی سے ہوگا۔انہوں نے شہباز شریف کے اگلے ہفتے وزیر اعظم

- Advertisement -

بن جانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اگلے ہفتے وزیراعظم بننے کے بعد اس معاملے کو صحیح طریقے سے عوام کے سامنے بھی لائیں گے اور خط امریکا سے آیا ہے تو امریکا سے بھی بات کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.