MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وہاج علی نے پاکستانی ادکاروں کو مشورہ دیتے ہوئے مہوش حیات کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا

0 285

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار وہاج علی نے پاکستانی فنکاروں کو اہم مشورے دیتے ہوئے، اداکارہ مہوش حیات کے ساتھ کام کرنے کے خواہش ظاہر کردی۔

- Advertisement -

حال ہی میں اداکار وہاج علی نے ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں میزبان نے اُن سے کہا کہ مشہور ساتھی اداکاروں کو کوئی مشورہ دیں۔ جس پر واہاج علی نے اداکار دانش تیمور کو مشورہ دیتے ہوئےکہا کہ “میں ان سے مشورہ لینا پسند کروں گا، لیکن اگر مجھے کوئی مشورہ دینا پڑے تو بھی کہوں گا کہ وہ شلوار قمیض پہنیں”۔وہاج علی نے ندا یاسر کو مشورہ دیا کہ “وہ صرف اپنے دوستوں کے ساتھ وقت گزارا کریں”۔معروف اداکارہ مہوش حیات کو مشورہ دینے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکار وہاج علی کا کہنا تھا کہ میں “ان سے کہوں گا کہ ڈرامے کریں، میرے ساتھ بھی ڈرامہ کریں”۔احد رضا میر کو مشورہ دیتے ہوئے وہاج علی نے کہا کہ”وہ پاکستان میں رہیں”۔جبکہ احمد علی اکبر کو مشورہ دیتے ہوئے اداکار کا کہناتھا کہ “احمد علی اکبر کو جلد از جلد کام کرنا چاہیے کیونکہ وہ بہت زیادہ سوچتے ہیں”۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.