پولیس نے چوہدری پرویز الہیٰ کے گھر پر چھاپہ مارنے کی وجہ بتا دی
لاہور (مسائل نیوز) پولیس نے مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما ء اور سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ مارا ہے، پولیس کی جانب سے گجرات میں چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ کنجاہڑی ہاؤس پر چھاپہ مارا گیا، اس دوران پولیس کی درجنوں گاڑیوں اور سینکڑوں اہلکاروں نے رہائش گاہ کو گھیرے میں لے لیا، جب کہ پولیس کی کچھ گاڑیاں رہائش گاہ کے قریب بھی گشت کرتی رہیں۔
پولیس نے بھی اب اس حوالے سے وضاحت پیش کی ہے۔ سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ کے گھر پر چھاپے کے حوالے سے پولیس نے کہا ہے کہ چھاپہ چوہدری وجاہت کی گرفتاری کے لیے مارا گیا۔پولیس کے مطابق چوہدری وجاہت کے گھر پر نہ ہونے کے باعث اہلکار تلاشی کے بعد واپس لوٹ گئے۔پولیس کے مطابق چوہدری وجاہت حسین کے خلاف گجرات کے تھانہ ککرالی میں مقدمہ درج ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ تھانہ ککرالی میں مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔کوٹہ ارب علی خان سول اسپتال کے نام کی تبدیلی پر جھگڑا ہوا تھا اوراس وقت چوہدری وجاہت کے بیٹے موسیٰ الہیٰ بھی موقع پر موجود تھے۔موسیٰ الہیٰ اور چوہدری وجاہت کو پولیس تفتیش کے دوران مقدمے میں نامزد کیا گیا۔موسیٰ الہیٰ نے مقدمے میں عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔
پولیس کے مطابق چوہدری وجاہت نے تاحال مقدمے میں ضمانت نہیں کرائی۔جبکہ سابق وزیراعلٰی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ نگران پنجاب حکومت خود مولا جٹ دیکھنے یا خود مولا جٹ بننے سے گریز کرے، پی ٹی آئی کی منتخب حکومت آئے گی تو انہیں بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا، الیکشن شیڈول آنے کے بعد نگران حکومت غیر آئینی اقدامات سے باز رہے، پنجاب حکومت نے اپنی اصلاح کرنی ہے تو شریف برادران سے دور رہے، مخالفین پر دہشت گردی کے مقدمات بنانا نواز شریف کا طرہ امتیاز ہے، پنجاب حکموت شفاف الیکشن کیلئے خود کو آئینی کردار تک محدود رکھے لیکن گورنرز اورنگران سیٹ اپ اپنی آئینی ذمہ داریاں بھول کر کسی اورایجنڈے پر گامزن ہیں، نگران سیٹ اپ ہر وہ کام کررہاہے جو اس کامینڈنٹ ہی نہیں، حکمران انتخابات ملتوی کرنے سے باز رہیں نہیں تو آئین شکنی کا حساب دینا پڑے گا۔
[…] نیوز) سابق وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف چادر اور چاردیواری کے تقدس کا […]
[…] نیوز)نگراں حکومت نے سابق وزیرِ اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی دور کے گجرات ڈویژن کے منصوبوں کی تفصیلات مانگ […]
[…] تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی منظوری کے بعد چوہدری پرویز الہیٰ کو پارٹی کا صدر مقرر کردیا […]