MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شاہد خاقان عباسی نے چاپلوسی اور غلامی کا راستہ نہیں اپنایا

2 205

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان کے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کی خبروں پر پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے ردعمل دیتے ہوئے اسے قابل قدر اقدام قرار دے دیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر شاہد خاقان عباسی صاحب اپنے اصولی موقف پر ثابت قدم رہتے ہیں تو بلاشبہ اُن کی عزت، وقار اور سیاسی قد میں بہت اضافہ ہو گا۔
انھوں نے اپنی جماعت میں چاپلوسی اور غلامی کا راستہ نہیں اپنایا بلکہ بااصول اور جمہوری طرزعمل کے لئے آواز اٹھائی۔حماد اظہر نے مزید کہا کہ یہ انتہائی قابل قدر ہے۔
۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے ترجمان حافظ عثمان نے شاہد خاقان عباسی کے استعفے کی تردید کر دی۔
شاہد خاقان عباسی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی پارٹی کے سینئر نائب صدر ہیں، استعفے کی خبر بے بنیاد ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں پارٹی نہیں چھوڑی آج کیوں چھوڑیں گے،ہم نے 1998 میں آزاد حیثیت سے انتخاب لڑا جیتا اور مسلم لیگ میں شامل ہوئے،شاہد خاقان عباسی نے جیل کاٹی لیکن اپنے مشن سے نہ ہٹے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو وزیر اعظم بنایا۔بطور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا میرا لیڈر نواز شریف ہیں۔بتایا گیا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدہ چھوڑنے کا پیغام پارٹی قیادت کو بھجوا دیا ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ مجھے کسی عہدے کا لانچ نہیں اور نہ پارٹی کا کوئی عہدرہ زبردستی اپنے پاس رکھنے کا خواہشمند ہوں، مسلم لیگ ن نہیں چھوڑوں گا، صرف پارٹی عہدہ سے الگ ہونا چاہتا ہوں۔
رائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی وزیرخزانہ کے عہدے سے مفتاح اسماعیل کو ہٹانے اور مریم نواز کو پارٹی کا چیف آرگنائزر بنائے جانے پر نالاں ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جہاں پارٹی ہو وہاں اختلاف ہوتا ہے۔انہوں […]

  2. […] نیوز) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی پارٹی چھوڑنے کی خبروں پر ایک بار پھر بول پڑے۔شاہد […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.