پاکستان ٹیم کا کپتان بابر اعظم رہے گا ، شاہد آفریدی نے واضح کر دیا
کراچی (مسائل نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے قومی کپتان اعظم کو ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکشن کمیٹی انہیں بھرپور سپورٹ کرے گی۔شاہد آفریدی نے نیشنل اسٹیڈیم آکر دوسرے ٹیسٹ کیلئے وکٹ کا معائنہ کیا اور کیوریٹر سے بھی گفتگو کی۔
- Advertisement -
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےشاہد آفریدی نے کاہکہ ہم چاہتے ہیں کہ کرکٹ آگے جائے لیکن جن پچز پر ہم نے کھیلا ہے اس سے ہم آگے نہیں جا سکتے، ایسی پچز سے بولرز کو کافی نقصان ہو سکتا ہے، ہم اس سے اچھی وکٹ بنا سکتے ہیں، دوسرے ٹیسٹ کے لیے باؤنسی وکٹ کی کوشش کریں گے۔شاہد آفریدی نے کہاکہ کرکٹ بورڈ نے موقع دیا ہے اور مجھے اپنی ذمہ داریوں کے بارے میں پتا ہے، میرے ساتھ تجربہ کار ٹیم موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں اور پی سی بی انتظامیہ کے درمیان رابطے کا کافی فقدان لگتا ہے، چیئرمین سلیکشن کمیٹی کا پلیئرز سے براہ راست رابطہ ضروری ہے، پلیئرز سے انفرادی بات چیت کرکے اندازا ہوا کہ مسائل کیا ہیں، خواہش ہے کہ مدت مکمل ہونے سے قبل 2 ٹیمیں بنائیں تاکہ بینچ مضبوط ہو۔عبوری چیف سلیکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم نے کہا کہ اکیلا شو نہیں چلاتا، پاور شیئرنگ سے آپ اور بھی زیادہ پاور فل ہوتے ہیں، حارث سہیل اور فخر زمان سے خود رابطہ کرکے ان کا ٹیسٹ لیا۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ٹیم کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہیں، بابر اعظم کا فیصلہ اچھا لگا، سلیکشن کمیٹی بابر کو بھرپورسپورٹ کرے گی۔سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم نے کہا کہ اگر میں انصاف نہ کر پایا تو میرا کام مکمل نہیں ہو گا، میرے ہوتے ہوئے پرفارمرز کو موقع ضرور ملے گا۔
[…] نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جس مریض بچے سے کراچی میں ملاقات کی تھی اب اسی بچے سے […]
[…] آباد(مسائل نیوز)پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹیسٹ کپتانی چھوڑ دینے کے حوالےسے پوچھے گئے صحافی کے […]
[…] روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے خلاف چلنے والی سوشل میڈیا مہم پر خاموشی توڑ دی۔کرکٹ […]
[…] (مسائل نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر اور کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ تین فارمیٹ کے تین علیحدہ کپتانوں کے حق میں […]
[…] (مسائل نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سر گارفیلڈ سوبرز ایوارڈ جیتنا اعزاز کی بات […]
[…] (مسائل نیوز)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے کپتان کی سر گارسْوبر آل فارمیٹ […]
[…] (مسائل نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور پی ٹی آئی کے چیئرمین […]